بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوات امن سائیکل ریس ابوزر نے جیت لی

پشاور(ضیاالاسلام) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس سوات کے زیراہتمام سوات امن سائیکل اختتام پذیر ہوگئی، ابوزر نے پہلی اور ذیشان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چار باغ شاکر اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اے سی عمر خان، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چار باغ شاکر اللہ نے کہاکہ سوات میں مکمل امن ہے اور سرما ئی سیاحت کے لئے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہے، سوات میں سیاحوں کو مثبت پیغام دینا ہے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہیں اے سی چارباغ شاکر اللہ نے کہاکہ سوات میں سرمائی موسم کی سیاحت کے لئے سرگرمیاں جاری ہے اس سلسلے میں ملم جبہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاتاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح علاقے کا رخ کریں، ہم سیاحوں کو سوات آنے پر خوش امدید کہتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو بہتر ماحول اور تفریح کی مواقع فراہم کررہے ہیں، سائیکل ریس میں 35سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اس موقع پر، ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، ریس میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات دئے گئے اتاہم ریس میں ابوزر نے پہلی جبکہ ذیشان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ریس اپنے نام کردیا، اس موقع پر اے سی چارباغ شاکراللہ اور ریجنل سپورٹ افیسر کاشف نے کھلاڑیوں میں ٹرفیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔