بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہوجائیگی، مونس الٰہی

لاہور (ممتاز نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کروادی ہے کہ وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔