اسلام آباد (ممتازنیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پہلی انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد کیلئے وقاص انٹرنیشنل کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وقاص انٹرنیشنل ایکسپو کیلئے بطور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی۔ ایکسپو کا انعقاد وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے 8 تا 11 دسمبر 2022 تک کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری اور وقاص انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد وقاص خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔بطور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میسرز وقاص انٹرنیشنل ایکسپو منعقد کرنے کے تمام کاموں کو ذمہ دار ہو گی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جس وجہ سے ملک کو مکانات کی بڑھتی ہوئی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو کے انعقاد کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور عوام کو بھی سستے گھروں کے بہتر آپشنز فراہم ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وقاص انٹرنیشنل کا تعاون ایکسپو کے کامیاب انعقاد میں معاون ثابت ہوں گے۔وقاص انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد وقاص خان نے انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو کے لیے ان کی کمپنی کو ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کا کردار تفویض کرنے پراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اس ایکسپو کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور آئی سی سی آئی کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔فاد وحید سینئر نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نائب صدر آئی سی سی آئی، شیخ عامر وحید کنوینر آئی سی سی آئی ایکسپو کمیٹی، محمد شکیل منیر سابق صدر آئی سی سی آئی، چوہدری محمد مسعود، محمد نوید ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پہلی انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو 8دسمبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگی، کاروباری و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،احسن ظفر بختاوری








