اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کیمطابق پرویز الہی نے عمران خان سے معذرت کر لی ہے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے اور کئی وجوہات میں سے چند ترقیاتی کاموں/فنڈز کا جاری ہونا؛ عام انتخابات میں پنجاب سے شکست کا امکان؛ ایم پی ایز کا نالاں ہونا/اسمبلی تحلیل بارے راضی نہ ہونا۔ اسی لئے پرویزخٹک بھی ملاقات میں شامل۔ pic.twitter.com/ujAL9Q5BgE
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) December 1, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئےمعذرت کر لی ہے۔
غریدہ فارقی کے مطابق چند ترقیاتی کاموں اور فنڈز کا جاری ہونا، عام انتخابات میں پنجاب سے شکست کا امکان، ایم پی ایز کا نالاں ہونا اوراسمبلی کی تحلیل بارے راضی نہ ہونا چودھری پرویز الہٰی کی معذرت کی وجوہات ہیں۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے پرویزخٹک بھی ملاقات میں شامل تھے۔









