بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائجر میں پاکستانی سفیر سے ویسٹ افریقا یوتھ کانگریس کے وفد کی ملاقات

نیامے(ممتاز نیوز) نائجر میں پاکستانی سفیر احمد سروہے سے ویسٹ افریقا یوتھ کانگریس کے وفد نے ملاقات کی ،عبدالرشید بقوئے کی سربراہی میں وفد نے پاکستانی سفیر کو نائجر میں اپنی تنظیم اور اس کے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نیامے میں ہونے والی امن وامان کے بارے میں ‘”اکانومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹ کانفرنس “کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے آئندہ کانفرنس کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کےساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کی جو پاکستانی سفیر نے منظور کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی سفارتخانہ وزارت نوجوانان وثقافت کے ساتھ بطور شراکت دار کام کرے گا۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان اور نائجر کے عوام کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ نائجر کے برادر عوام سے تعاون جاری رکھے گا۔