بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، قطب الدین پٹرولیم ، وقار پارس خزانہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری تعینات

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،ڈپٹی سیکرٹری قطب الدین کا پٹرولیم ڈویژن سے وزارت سمندر پار پاکستانیز تبادلہ کردیاگیا، ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ) اے جی پی آفس اسلام آباد وقار پارس کا تبادلہ کرکے انہیں ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔اوایس ڈی شیریں ملک شیر(گریڈ18)کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے کے سپردکردی گئیں۔اسی طرح سیکشن افسر ہوابازی ڈویژن ضمیر احمد کی خدمات نجکاری ڈویژن کو واپس کردی گئیں جبکہ سیکشن افسر امجد راجہ کا کامرس ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن میں تبادلہ کردیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔