معروف قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چور لے اڑا۔
واردات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی۔چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے تھے۔
پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔چوری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔
عمر اکمل کے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 2 موبائل فون چوری








