بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیں آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

انسانی جسم اس کے شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے، چاہے ناک ہو یا پھر اس کی ٹانگ کی انگلیاں ہوں، اسی طرح انسانی ہاتھ کا انگوٹھا بھی اس کی شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس خبر میں آپ کو 5 ایسے انگوٹھوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ انسان کی ترجمانی کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو روشنی سینٹر نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ڈاکٹر فہد ارطانی کی جانب سے انگوٹھوں سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔

سلیمانی انگوٹھا:

سلیمانی انگوٹھا وہ انگوٹھا ہوتا ہے جو کہ سیدھا ہوتا ہے، اس قسم کے انگوٹھے والے لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا دھیان آگے بڑھنے پر، کامیابیوں کو چھونے پر ہوتا ہے، یہ لوگ اگلی منزل کی طرف قدم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سلیمانی انگوٹھے والے لوگ اپنی بات پر ڈٹے رہتے ہیں اور آسانی سے دوسرے کی بات پر قائل نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ قدرت کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں۔

زنجانی انگوٹھا:

زنجانی انگوٹھا ناخن کی طرف تھوڑا سا جھکا ہوا ہے، اس قسم کے لوگ پیسے کی بچت پر زیادہ زور دیتے ہیں جبکہ ایسے لوگ مستقبل کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم دوست بناتے ہیں اور دوستی میں نقصان بھی برداشت کرتے ہیں۔

ایسے لوگ کوشش بہت کرتے ہیں لیکن کامیابی کم ہی پاتے ہیں، مگر آخر میں انہیں کامیابی مطمئن کر ہی دیتی ہے۔

یزدانی انگوٹھا:

ایسے لوگ جن کا انگوٹھا یزدانی ہے، وہ بہت جلدی دوسروں کی بات سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی میں کبھی ناخوش نظر نہیں آتے تھوڑے سے میں بھی خوش رہنا جانتے ہیں۔

رزق حلال پر ہمیشہ ہی ان کا زور ہوتا ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی پیسہ کمائیں وہ رزق حلال کا ہی ہو۔

اصفہانی انگوٹھا:

اصفہانی انگوٹھے والے لوگ تبدیلی کو پسند کرتے ہیں، وسیع ذہن رکھنے والے لوگ آگے کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ جبکہ دقیانوسی باتیں کرنے والوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

اصفہانی انگوٹھا رکھنے والے ہمیشہ آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں، دو لڑتے ہوئے لوگوں کے بیچ میں نہیں آتے اور ہمیشہ کسی کی مدد نہیں لیتے ہیں۔

سلطانی انگوٹھا:

سلطانی انگوٹھے والے لوگ کسی بھی حال میں اپنے آپ کو ڈھالنا جانتے ہیں، ایسے لوگ سادگی میں رہتے ہیں اور کسی بھی چیز سے متاثر نہیں ہوتے ہیں، یہ خود کو دیکھ کر اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔