اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ آج موجودہ حکومت کے چھ دن باقی رہ گئے، متحدہ اپوزیشن نے ان کے بغیر بھی 172 ووٹ پورے کرلئے، علی وزیر کو بھی ووٹ کی اجازت ملے گی، ق لیگ کے تین لوگ ملاکر 166 ممبران بن جائیں گے، مونس الہٰی نے کہا کہ وزارت اعلیٰ دے دیں ورنہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ، آخری ملاقا ت میں چوہدری مونس الٰہی موجود تھے، ہم نے ق لیگ پر واضح کیا وزارت اعلیٰ سے نیچے آجائے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے 165 اور آپ کے 10 ارکان ہیں۔ استعفیٰ کے معاملے کے بعد بزدار گروپ نے بھی جنم لے لیا ہے،بزدار گروپ پوچھ رہی ہے کہ بین الاقوامی سازش صرف ہمارے لئے تھی، فواد چوہدری کے بھائی نے ہمیں وو ٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ووٹ کی ضرورت پڑی تو شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ووٹ ملے گا ۔
استعفیٰ کے معاملے کے بعد بزدار گروپ نے بھی جنم لے لیا ہے، رانا ثناءاللہ








