اسلام آباد : پمز ملازمین نے آج 16ویںروز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا اسپیشل سیکریٹری صحت مشہود مرزا صبح صبح پمز آمد اور فیڈرل ہیلتھ الائنس کی قیادت اور پمز ہسپتال کی انتظامیہ ڈین ڈاکٹر رضوان تاج اور ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے مشترکہ مذاکرات کا انعقاد کیا جس کے دوران فیڈرل ہیلتھ الائنس کے پمز ایکٹ 2022 کی دونوں ایوانوں سے منظور ہونے باوجود پمز میں ایم ٹی آئی کے تحت غیر قانونی وغیر آئینی بھرتی کو روکنے کے مطالبہ کو درست قرار دیا اور انتظامیہ کو پہلے سے ایم ٹی آئی کے تحت بھرتی سے روکنے کے جاری شدہ واضح احکامات کی پابندی کرنے کا کہا اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی کے کسی بھی قسم کی بیک ڈیٹ بھرتی بھی نہیں ہوگی پمز ملازمین کے دیگر مطالبات بھی جائز ہیں اور ہم بطور وزارت انہیں حل کرنے کے پابند ہیں۔آج پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے رہنما و انچارچ پیپلز سیکریٹریٹ سید سبط الحسن بخاری بھی احتجاجی مظاہرین کے درمیان موجود تھے نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے ہمارے وزیر عبدالقادر پٹیل نے پمز ایکٹ 2022 کی منظوری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے پر دن رات کام کیا اور اسے متفقہ طور پر دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور بھی کروایا پمز ایکٹ پر صدر دستخط نا بھی کریں تو ہم دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے اس ایکٹ کی منظوری لیکر رہے گے اور یہ ایکٹ ہر صورت منظور ہوگا آپ مریضوں کی خدمت کرتے رہیں یہ ایکٹ منظور کروانا ہماری زمہ داری ہے۔چئیر مین فیڈرل ہیلتھ الائنس نے اپنے خطاب میں دونوں شخصیات کی تشریف آوری اور فیڈرل ہیلتھ الائنس کے مطالبات کی فوری منظوری اور ایکٹ کی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کی یقین دہانی پر اپنے احتجاج کے خاتمے کا فیصلہ کیا ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفندیار خان نے کہا کہ ہم اپنا احتجاج آج سے مؤخر کرتے ہیں اور کل سے ہسپتال معمول کے مطابق کام کرے گا اگر وعدہ خلافی کی گئی تو زیادہ منظم اور مضبوط احتجاج کرینگے۔ صدر فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے پمز ملازمین کے اتحاد کو مثالی قرار دیامظاہرین سے جنرل سیکرٹری فیڈرل ہیلتھ الائنس محمد ارشد خان ۔ سید منظر عباس۔ نائلہ جیسی۔ ملک طاہر ۔ ملک زیشان ۔ نوید آزاد اور دیگر قائدین نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے خصوصی فرائض ملک تنویر نوشاہی۔نے ادا کئے
اسپیشل سیکریٹری صحت کی یقین دہانی پر پمزملازمین کااحتجاج مؤخر








