اسلام آباد : سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران کو شامل کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، ایس پی صدرشامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او بھی شامل ہوگا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔









