بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں نے2022میں سب سے زیادہ کس شخصیت کو سرچ کیا؟

گوگل نے بدھ کے روز اپنا سالانہ ’ایئر اِن سرچ‘ جاری کیا جس میں 2022 کے سرفہرست ”ٹرینڈز“ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کا ذکر بھی موجود ہے کہ آیا پاکستانیوں نے رواں سال کیا کچھ سرچ کیا ہے۔ ان سرچز میں سیاست، مشہور شخصیات اور اسپورٹس ایوینٹس شامل ہیں۔

’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات‘ میں سے پانچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تھے جب کہ ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں سے پانچ کا تعلق کرکٹ ایونٹس سے تھا۔

یہاں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں اور شخصیات کی فہرست دی گئی ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات درج ذیل ہیں
نسیم شاہ
پرویز مشرف
سلمان رشدی
افتخار احمد
محمد رضوان
شہباز شریف
شاداب خان
امبر ہرڈ
اظہر علی
عمران ریاض خان
سال 2022 میں سب سے زیادہ جو خبریں سرچ کی گئیں وہ بھی دیکھیں
عامر لیاقت نیوز
یوکرین نیوز
عمران خان کی لیٹسٹ نیوز
مری نیوز
فاطمہ طاہر نیوز
ارشد شریف نیوز
پرویز مشرف نیوز
سلمان رشدی لیٹسٹ نیوز
اقرار الحسن نیوز
سری لنکا نیوز