بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہلی، عام آدمی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھی BJP کا صفایہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک عام آدمی پارٹی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےبلدیاتی انتخابات میں بھی مودی کی وفاقی حکمراں جماعت بی جے پی کا صفایہ کردیا ،بی جے پی دہلی کے میونسپل انتخابات میں15برس تک اقتدار میں رہنے اور تمامتر کوششوں اور حربوں کے باوجود وہ عام آدمی پارٹی کی پیش قدمی نہیں روک سکی، نئی دہلی کی 250سیٹوں والی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی نے134سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کر لی ہے، اس کے ساتھ ہی کارپوریشن پر گزشتہ 15برس سے قابض بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اسے دہلی کی سیاست میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (عاپ) کے بڑھتے ہوئے غلبے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے، عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نےکہا ہے کہ بی جے پی نے سات وزراء اعلیٰ، 17سابق وزرائے اعلیٰ،100سے زائد ممبران پارلیمان، درجنوں ممبران اسمبلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انٹیلی جنس ایجنسیز،تفتیشی ایجنسیز اور جیل میں قید ایک ملزم کو بھی انتخابی مہم میں استعمال کیا تاہم انہیں شکست ہوئی ، دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی فتح حاصل کرکے عاپ نے دہلی کی سیاست میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ پارٹی گزشتہ نو برس سے دہلی میں برسراقتدار ہے۔ میونسپل کارپوریشن پر بھی قبضہ حاصل کرنا پارٹی کا ایک اہم ہدف رہا ہے۔