بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فٹبال ورلڈ کپ کا سر چڑھتا جنون، آپریشن کے دوران مریض میچ دیکھتا رہا

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مریض نے آپریشن تھیٹر میں بھی میچ دیکھا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے ایک اسپتال کی تصویر انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  آپریشن تھیٹر کے اندر مریض  ٹی وی پر فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز اپنے کام میں مصروف ہیں جب کہ مریض اس دوران میچ سے لطف اندوز ہو رہا ہے، مریض نے ویلز اور ایران کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا جس دوران اس کی  ریڑھ کی ہڈی میں اینستھیزیا دیا گیا تھا۔

اسپتال کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے مریضوں کو واقعی سروس ملتی ہے۔

اس کے علاوہ پولینڈ کے ایک دوسرے علاقے میں بھی اس طرح کی خاتون مداح سامنے آئیں۔