کوئٹہ:جمعیت علما اسلام(ف) کے جلسے کےشرکا نےکوئٹہ کے فٹ بال گراؤنڈ کی حالت بگاڑ دی، گراؤنڈ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ، ٹریک کے اطراف لگے سریے اکھاڑدیئے گئے، کا ریسنگ ٹریک میں بھی کریک پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی طرف سے سیاسی مخالفین کے جلسے جلسوں ،احتجاج میں تھوڑ پھوڑ کے الزامات عائد کئے جاتے ہیں مگر وہ خود بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے،جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں جمعیت علما اسلام کے جلسے کے بعد کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کی ابتر حالت زار ہے،ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراونڈ میں کئے جانے والے جلسے میں نہ صرف امدادی ٹینٹس کا استعمال کیا بلکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے گراونڈ کا بھی ستیاناس کردیاگیا۔جلسے کی وجہ سے اسٹیڈیم کا ریسنگ ٹریک میں کریک پڑ گئے، ٹریک کے اطراف میں لگے سریے بھی کئی مقامات سے اکھاڑ دیئے گئے اور گراؤنڈ کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیاگیا۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ریسنگ ٹریک جلسوں کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے، گراونڈ انتظامیہ نے بھی مطالبہ کیاہے کہ آئندہ ایسے جلسے گراونڈ کی بجائے کہیں اور منعقد کئے جائیں۔
جے یو آئی کا جلسہ، فٹ بال گراؤنڈکوئٹہ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، کا ریسنگ ٹریک شدید متاثر، سریے اکھاڑدیئے گئے








