خانیوال(وقار پراچہ ) جنرل منیجر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ عبدالسمیع ہاکڑو نے کہا کہ ملک بھر میں غیر ملکی یوریا کھاد کی سپلائی شروع ہوچکی ہے ۔غیر ملکی یوریا کی سپلائی سے نہ صرف یوریا کھاد کا بحران ختم ہوجائے گا بلکہ کاشتکاروں کو بروقت یوریا کی فراہمی سے ان کی مشکلات بڑی حد تک کم ہو جائیں گی۔منگل کواپنے بیان میں جی ایم نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ پاکستان کی بڑی فصل گندم کو یوریا کھاد کی فراہمی سے اس کی پیداوار میں بہتری آئے گی حکومت نے یوریا کے بحران کو ختم کرنے کے لیے خطیر رقم سے یوریا کھاد بڑے پیمانے پر امپورٹ کی ہے جسے ملک بھر میں نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کے ڈیلروں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کھاد امپورٹ کرتے وقت اس کی بہتر کوالٹی کومدنظر رکھا گیا ہے اور یوریا کھاد کی کنڑول ریٹ پر دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا ۔سستے داموں یوریا کھاد فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
غیر ملکی یوریا کھاد کی سپلائی شروع ،کسانوں کی مشکلات بڑی حد تک کم ہوجائیں گی،جنرل منیجر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ








