بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکوڈک معاہدے میں ترامیم پر بلوچ ارکان کے اعتراضات جلددورکردیں گے،وزیرقانون

اسلام آباد:وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ ریکوڈک معاہدے میں ترامیم پر بلوچ ارکان کے اعتراضات جلددورکردیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ ریکوڈک معاہدہ پچھلی حکومت کا کیاہوا ہےہم اسے پوراکررہے ہیں ، اگر ہم ایسا نہ کرتے تو مزیدہرجانہ پڑجاتا ۔انہوں نے کہاکہ جو قانون سازی کی گئی ہے وہ سیٹلمنٹ کے لئے ہے ، معاہد ے میں جن ترامیم پر بلوچ ارکان کوجو اعتراض ہےاسے جلددور کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر فریقن مل کر کام کررہے ہیں۔