بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جینیاتی ایڈیٹنگ سے اب صرف مادہ چوزے پیدا کئے جاسکیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے جینیاتی ایڈیٹنگ کی مدد سے ایسی مرغیاں تیار کی ہیں جن کے انڈوں سے صرف مرغیاں ہی نکلیں گی۔ اس زبردست پیش رفت کے باعث ان اربوں نروں کو مارے جانے سے روکا جا سکے گا جنہیں صرف اس لئے مار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ انڈے نہیں دے سکتے۔ ان مرغیوں اور ان کے انڈوں میں بڑے ہونے کے بعد جینیاتی ایڈیٹنگ کا کوئی سراغ نہیں رہے گا ۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کمپیشن اِن ورلڈ فارمنگ‘ نے اس ریسرچ کی حمایت کی ہے۔