اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے بہترین ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ دانی ہسوانی نے دنیا کا سب سے بڑا 9 فٹ اور ساڑھے 6 انچ کا ہیئر اسٹائل بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دانی ہسوانی نے یہ کارنامہ دبئی میں انجام دیا اور انہوں نے کرسمس کی مناسبت سے ہیئر اسٹائل کو کرسمس ٹری کی شکل دی جو توجہ کا مرکز بھی بنی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سوشل اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانی ہسوانی نے ایک خاتون کے سر پر خاص قسم کا ہیلمٹ پہنایا اور پھر مصنوعی بالوں سے کرسمس ٹری کی شکل کا ہیئر اسٹائل بنایا، ہیئر اسٹائل مکمل ہونے کے بعد اسے سنہری رنگ کی گیند نما لائٹوں سے سجایا بھی گیا ہے۔
اس سے قبل بھی دانی ہسوانی نے ایک خاتون کے سر پر بالوں سے کرسمس ٹری بنایا تھا لیکن اس کی اونچائی کم تھی۔









