کراچی(سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی سیمٹ کر پاکستان میں پہلی بار گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔
انگلش کپتان نے اعتراف کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں پانے والے اسپنر ابرار احمد کو ہم نے بہتر انداز میں پک نہیں کیا،ابرار احمد نے بہترین کنٹرول کے ساتھ بولنگ کی تھی، سیریز میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں، اس لیے مختلف کمبینیشن آزمانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریحان احمد کو یہی پلان دیا ہے کہ آپ نے آؤٹ کرنا ہے، میں ہمیشہ انگلینڈ کا کپتان نہیں رہوں گا، ہم اپنے گیم کو انجواٸے کرتے ہی اور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں۔









