کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی نے ڈیبیو کرنے والے وسیم جونیئر کو کیپ پہنا دی۔
وسیم جونیئر آج کراچی ٹیسٹ کھیلیں گے اور انہیں محمد علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی آج اپنا آخری میچ کھیلیں گے، گزشتہ روز قومی کرکٹر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں، کراچی سیریز کا آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہورہا ہے، سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔









