بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کے معاملے پرعمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،عظمیٰ بخاری

لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان لوگوں پرالزامات لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں دیتے ،عمران خان ہروقت قانون کی حکمرانی کے بھاشن دیتے ہیں ،عمران خان سے آخر کب جواب لیاجائے گا۔

ہفتہ کولاہورمیں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ہیروں کی تجارت ہورہی تھی یہ عمران خان کاذریعہ معاش تھا،توشہ خانہ کے معاملےپرعمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،عمران خان قانون سے بالاترکیوں ہے؟عمران خان کی کچی رسید کوکون منی ٹریل مانے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے آپ کوبچانے کے لیے الیکشن کاسہارالیناچاہتاہے ،عمران خان کوچوری اورڈکیتی کاجواب دیناہوگا۔کوئی باپردہ ہویانہ ہواسے جواب دیناہوگا۔عمران خان نے خارجہ پالیسی سے کھیلاسائفر کی تحقیقات کے لیے بلایاجائے۔