پشاور:محمد انیس ساجد اور رانیا قاضی نے خیبرپختونخوا جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی فائنل گزشتہ روز قمرزمان سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا اس موقع پر کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داو¿د خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ و چیئرمین کے پی سکواش ایسوسی ایشن قمر زمان، سکواش لیجنڈ محب اللہ خان، آر ایس او بنوں شفقت اللہ ‘ فرمان اللہ خان، صدر پشاور پریس کلب ریاض خان، چیف آرگنائزر اور ڈائریکٹوریٹ کوچ منور زمان، طاہر اقبال، محمد وسیم، امجد خان چیف ریفری عادل فقیر، ایگزیکٹو ممبر کے پی ایس اے فضل خلیل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔بوائز انڈر15 فائنل میں ایم انیس ساجد نے گیارہ آٹھ‘گیارہ چھ اور گیارہ تین جبکہ رانیا قاضی نے گیارہ چار ‘گیارہ نو اور سولہ چودہ سے کامیابی حاصل کی‘انڈر13 کے بوائز فائنل میں محمد فواد نے نو گیارہ‘ گیارہ آٹھ ‘ گیارہ پانچ اور گیارہ پانچ سے کامیابی اپنے نام کی‘محمد فواد نے ان مقابلوں میں بھی سابق روایات برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی وہ اس سے قبل بھی کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں اور اب ان کی رینکنگ سولہ ہوگئی ہے انہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے وہ پچیس دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی قومی چیمپئن شپ میں بھی خیبرپختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔ انڈر11 کے بوائز فائنل میں ملک محمد نے تیرہ گیارہ‘ گیارہ دو اور بارہ دس سے ٹرافی جیت لی‘ اس موقع پر مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داﺅد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے










