بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان: وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم شہبازشریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرنے کے بعد کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور کیا جائے گا جبکہ قانونی، آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔ اجلاس میں ن لیگ کی سینئر قیادت بھی شریک ہوگی۔