بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کسی وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا نہ دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، کسی نہ تو وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا اور نہ وزیراعظم استعفیٰ دیں گے۔ بدھ کو معاون خصوصی شہبازگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’آج کابینہ کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط پیش کیا گیا۔ میڈیا اینکرز کو اس خط کے مندرجات بتائے گئے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگلے مرحلے میں ہم پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں یہ خط رکھ رہے ہیں۔ جس قسم کی زبان، جس کی قسم کی دھمکیاں اور جس قسم کا پلان اس خط میں دیا گیا ہے وہ کسی بھی خود مختار ملک کےلیے قابل قبول نہیں ہے۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جا رہا۔ ہم اسے پارلیمنٹ میں لے کر جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کو بھی یہ خط دکھائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان لڑے گا، پاکستان کی حرمت کےلیے، پاکستان کی خود مختاری کےلیے اور پاکستانی قوم کی عزت کےلیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آخری گیند تک گیم جائے گی۔ اس وقت 1992 کے ورلڈ کپ والی صورتحال ہے۔ لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔
۔ اس موقع پر شہبازگل نے کہاکہ ایبسولوٹلی ناٹ کی جو بھی قیمت ہوآخرتک لڑیں گے۔