بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویڈیو: چیمپئن بننے کے بعد میسی سمیت کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں جشن

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیکر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے جیت کا بھرپور جشن منایا۔

کرک انفو کے سوشل میڈیا پیج پر فٹبال چیمپئن بننے والے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو گول دائرہ میں گھومتے اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پرجوش کھلاڑیوں کو ’ ایک منٹ کی خاموشی ایمباپے کیلئے جو مرگیا‘ بھی کہتے سنا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہی شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں لیونل میسی کو ٹرافی اٹھائے ٹیبل پر چڑھے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اتوارکو کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔