ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کیلیے کین ولیمسن کپتان ہوں گے تاہم وہ اس کے بعد شیڈول دورہ بھارت میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بھارت کے ون ڈے ٹور کیلیے ٹیم میں نوجوان آل راؤنڈر ہینری شپلی کو شامل کرلیا، پاکستان میں سیریز کے دوران کین ولیمسن کپتان ہوں گے تاہم وہ اس کے بعد شیڈول دورہ بھارت میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ، بولنگ کوچ شین جرگینسن اور نئے ٹیسٹ کپتان ٹم سائودی بھی ولیمسن کے ہمراہ پاکستان سے وطن واپس لوٹ کر فروری میں انگلینڈ سے ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے۔
Squad News | The ODI Series against Pakistan starts on the 10th of January in Karachi with the first match against India on the 18th in Hyderabad. More | https://t.co/I20Xhe1t7Z #PAKvNZ #INDvNZ pic.twitter.com/JZbP5VSPOK
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 18, 2022









