بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلوص، دیانت داری، عوامی خدمت وقار بختاوری کی خاندانی تربیت کا حصہ ہے ،سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد ( ممتازنیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سردار یاسرالیاس نے کہا ہے کہ دیانت داری ، خلوص اور عوامی خدمت وقار بختاوری کی خاندانی تربیت کا حصہ ہے ۔اور وہ کامیاب ہو کر پورے شہر کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف سیون اورایف ایٹ کے رہائش پذیر خاندانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن بلیو ایریا ایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف نے وقار بختاوری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیکٹرز کے رہائشیوں کو وقار بختاوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ق اسلام آباد کے بلدیاتی نظام میں آگے لانا چاہیے ۔اسلام آباد انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر زکریاضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقار بختاوری نہ صرف ہمارا اپنا نوجوان ہے بلکہ اس شہر کا نوجوان ہے جو اسی شہر میں پیدا ہوا اور یہی تعلیم و تربیت حاصل کی اور وہ اسلام آباد کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔اسلام آباد تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل میمونہ کمال نے کہا ہے کہ وقار بختاوری نے ہمیشہ ذاتی حیثیت میں عوام کی خدمت کی ہے اورفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے شوکت خانم ہسپتال کیلئے ہمیشہ عطیات دیے ہیں ۔ہماری پوری کوشش ہے کہ انہیں شہر کی اہم ذمہ داری سونپی جائے ۔ایف سیون ایف ایٹ سے چیئرمین کے امیدوار وقار بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ہر حوالے سے پاکستان کا ایک ماڈل اور مثالی شہر بنانے کے لیے محنت اور دیانتداری سے کوشش کریں گے ۔کیپشن یونین کونسل ایف سیون اور ایف ایٹ سے چیئرمین کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار وقار بختاوری کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر سردار یاسر الیاس اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے صدر زکریا ضیاء ۔ کریم عزیز ملک۔ راجہ عماد بن عارف۔ ملک فضل الرحمن۔ میمونہ کمال ۔ڈاکٹر نوشیبہ سلمان۔ پروین شاہد۔ ڈاکٹر زینت ۔ڈاکٹر ابرار ڈاکٹر رضوان اوپل۔ ڈاکٹر بلال ڈاکٹر کامران مجید ۔عمران رحیم قریشی۔ کرنل عامر سیف اللہ شریک ہیں۔