نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جلسے میں لگنے والے’’ڈیزل‘‘ کے نعرے کی گونج بھارت تک پہنچ گئی ۔ ایک بھارتی ٹی وی کے ٹاک شومیں میزبان نے پاکستانی صحافی موناعالم سے استفسار کیا کہ ہم دیکھتے ہیں پاکستانی معیشت کی حالت مخدوش ہے، کرنسی کی قدر گرتی جارہی ہےلیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب عوام کی جانب سے ڈیزل کے نعرے لگائے جاتے ہیں تو وزیراعظم کہتے ہیں میں اس پر بعد میں آؤں گا کیا وزیراعظم کو عوام کی پرواہ نہیں ہے؟ جس پر پاکستانی صحافی مونا عالم نے جواب دیا کہ آپ جو سمجھ رہی ہیں یہ وہ ڈیزل نہیں ، درحقیقت پاکستانی عوام جس ڈیزل کا تذکرہ کر رہے ہیں وہ فیول ڈیزل نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ پاکستانی خاتون صحافی کے اس جواب پر بھارتی اینکر بھی مسکراہٹ پر قابو نہیں رکھ سکیں ۔
مولانا فضل الرحمٰن کی ہمسایہ ملک میں دھوم#عدم_اعتماد_بیرونی_سازش pic.twitter.com/32dl9G4Unn
— Full Toss (@fulltosspk) March 29, 2022