بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’100 فیصد دونگا ‘ حسن علی نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میں سلیکشن پر پرجوش

قومی  ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر حسن علی نے ٹیسٹ میچ سے لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی پر خوشی ہے، انشااللہ میں اپنا 100 فیصد دوں گا اور پاکستان سیریز جیت جائے گا‘۔

حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے قومی ٹیم کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔