فاسٹ بولر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد قرآنی آیت شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ ’اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے، اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے‘۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کے ٹوئٹ کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے۔
— Mir Hamza (@mirhamza_k) December 21, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔









