بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 1850 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1815 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1850 روپے اور 1586 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
جمعرات کے روز کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار 878 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔