اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این سی او سی نے قومی اتحاد سے وباء کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ وباء سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی دنیا نے تعریف کی۔
Today, as NCOC closes down, I want to congratulate the NCOC team & it's ldership for a professional, nationally-coordinated response to the pandemic. As a result our Covid response was recognised by int agenciies & people in the field as one of the most successful globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق ذمہ داریاں وزارت صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی سربراہی باعث فخر رہی، پاکستان نے جس طرح کورونا پر قابو پایا، دنیا نے اس کی تعریف کی۔