بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرچری کے کھلاڑی کے اعزاز میں پشاور میں تقریب ‘سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے

پشاور:نویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے اسرار الحق انفرادی مقابلوں میں دوسرے نمبر پررہے‘کے پی کے وجاہت علی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ پہلی مرتبہ کسی کے پی کے کی آرچری پلیئر مشل سید نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ان کھلاڑیوں کے اعزاز میں گزشتہ روز کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے تقریب منعقد کی جس میں ان کھلاڑیوں میں انہوں نے نقد انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ‘سیکرٹری بیڈمنٹن امجد خان‘آر ایس او ذاکر اللہ‘عامر صابر ایڈوکیٹ ‘سارہ نثار اور دین محمد سمیت دیگر آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور ذوالفقار بٹ نے اپنے خطاب میں آرچری کے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کانام روشن کرین گے انہوں نے خاص طور پر مشل سید کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی کے پی کی خاتون پلیئر نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی جو بڑا اعزاز ہے