کئی روز تک سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد اچانک ہزاروں روپے کم ہوگئی ۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہی تھی تاہم آج 3350 روپے اچانک کم ہوگئی ۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 3350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 2872 روپےکم ہوکر 152006 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کمی








