اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر اسد قیصر پر جانبدارانہ رویہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائے گئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا
اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر اس قیصر کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پر جمعرات کی شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائے گئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ اپوزیشن کے مطابق عمران خان خط کے معاملے کو اچال کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ اس سے قبل قائد حذب اختلاف شہباز شریف نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر اس معاملہ پر ہمیں حکومت کی طرف سے ہمیں بلایا گیا تو ہم جائیں گے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 31, 2022









