بیجنگ ،چین نے واضح دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک کو گریٹ پاور گیم میں نشانہ نہیں بننے دیں گے ۔جمعرا ت چین کے دورہ پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر جاری بیان میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے نائب امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو بلا کر دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں واضح طور پر امریکہ کو نام لیے بغیر کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے چھوٹے اور درمیانے ممالک کو چین کسی صورت سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بننے دے گا اور نہ ہی وہ اس سرد جنگ کا نشانہ بنیں گے ۔
کسی چھوٹے ملک کو سرد جنگ کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، چین کا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا دو ٹوک اعلان








