بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھمکی آمیز خط جعلی ، عمران خان پر شفقت نہیں کروںگا ،آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط جعلی ہے ، عمران خان پر شفقت نہیں کروںگا ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران جب سابق صدر سے پوچھاگیا کہ کیاآپ عمران خان کو این آ راو دیں گےتوانہوں نے کہاکہ نہیں میں عمران خان پر شفقت نہیں کروں گا۔اس سوال پر کہ کیا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعداقتدارپرامن طورپر منتقل ہوگا؟انہوں نے کہاکہ عمران خان اب کچھ بھی نہیں کرسکتا۔دھمکی آمیزخط سے متعلق سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ خط کاجائزہ خود لیں نہ لیں، خط بھی جعلی، یہ بھی جعلی ہیں اور ان کا مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آئوں گا۔