بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حارث رؤف کا نکاح ہو گیا، شاہین اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی بھی شرکت

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔

اس سے قبل حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب حارث اور مزنا مسعود ملک نے باقاعدہ طور پر نکاح کر لیا ہے۔

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، ریاض آفریدی اور سی ای او ثمین رانا بھی شریک ہوئے اور سب نے ایک جیسے لباس زیب تن کر رکھے تھے۔

حارث رؤف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ حارث رؤف کی نکاح کی تصاویر جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔