ناسا کا چاند پر جانے والا آرٹیمس 1 مشن 11 دسمبر کو واپس زمین پر اتر گیا تھا۔
مگر اس کے تاریخی مشن کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
امریکی خلائی ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چاند کے قریب زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ نے 28 نومبر کو اس وقت ریکارڈ کی تھی جب وہ زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود تھا۔
آرٹیمس 1 اپنے مشن کو 25 دن میں مکمل کرکے 11 دسمبر کو زمین پر واپس اترا تھا۔
On Nov. 28, our Orion spacecraft captured the Earth rising behind the Moon.
The #Artemis I flight test happened around 50 years after the iconic Apollo 17 "Blue Marble" photo of Earth was taken. See the similarities and differences between the two eras: https://t.co/lEllEjjRkv pic.twitter.com/lM1W3BH2mR
— NASA (@NASA) December 24, 2022
زمین کی فضا میں داخل ہونے پر اورین کیپسول میں آگ لگ گئی تھی مگر وہ سمندر میں اترنے میں کامیاب رہا۔
خیال رہے کہ آرٹیمس 1 مشن کو نومبر 2022 میں ناسا کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔
اپنے مشن کے دوران اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مدار سے گزرا اور ناسا نے اسپیس کرافٹ کے سسٹمز کی آزمائش کی۔
اپنے مشن کے دوران اورین اسپیس کرافٹ نے کئی دنگ کردینے والی تصاویر لیں۔
آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔
آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔









