بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ایف آئی اے کی کارروائی، بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کاکاروبارکرنے والا ملزم گرفتار 

 اسلام آباد(ممتازنیوز) ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کارروائی ، بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحمان کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے 25لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمدہوئی ہے۔برآمد ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالر، پاونڈ، ہانگ کانگ ڈالر، عمانی ریال و دیگر شامل ہیں ۔ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔