بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جو بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتے،وہ عام انتخابات کیا کرائیں گے،فواد چوہدری

لاہور: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتی وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ استعفے قبول کرو اور ملک میں الیکشن کراؤ۔ کہا ہم جب بھی استعفوں کیلئے جانا چاہتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ جاتے ہیں۔ مجبوراً سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ابھی اسپیکر کہہ رہے ہیں وہ لاڑکانہ ہیں اوراب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ اس کے بعد وہ آسٹریلیا جارے ہیں۔ اتنی شدید دھند میں 100ارکان اسمبلی اسلام آباد کا سفر کرکےگئے تھے مگر یہ فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے منگل (27 دسمبر )کے روز اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔