وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کےکہنے پراینٹی کرپشن کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی آج بھی سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ چارسال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اورعوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن کو استعمال کرنا افسوسناک ہے، مخالفین کودھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کیا ہے۔
وزیراعظم کی لیگی ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت








