بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جماعت اسلامی کا بلد یاتی الیکشن ملتوی ہو نے پر اسلام آباد میں احتجاجی تحریک کا اعلان

 

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد مین بلد یاتی الیکشن ملتوی کر نے کے فیصلے کی مذمت کر تی ہے ، اور الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی کے خلاف 28دسمبر کو اسلام آباد میں یو م سیاہ منائے گی اور اس سلسلے میں جی نائن مر کزسے ڈی چو ک تک احتجاجی ریلی منعقد کرے گی اور 31دسمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان بلد یاتی جلسہ عام کا انعقاد کیا جا ئے گا، انھوں نے کہا 27دسمبر کا دن اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، اسلام آباد کے شہریوں نے حکو مت اورالیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کر نے میں بُری طر ح ناکام رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نامزد اُمیدوارن یونین کونسلز کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، نائب امیر ڈاکٹرطاہر فاروق، طاہر خان ، میاں محمد رمضان اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی اس فیصلے کے خلاف اعلی ٰ عدالت سے بھی روجع کر ے گی ، بلد یاتی انتخابات کو جمہوریت کی نر سری کہا جاتا ہے مگر پی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے ،اسلام آباد کی آبادی دو ماہ میں کتنی بڑھ گئی تھی کہ اس کے لیے الیکشن ملتوی کروانے پڑے ، اصل میں مسلم لیگ ن الیکشن بُری طر ح ہار رہی تھی ،انھوں نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کی نظرمیں قومی اسمبلی، سینٹ ہائی کورٹ، اور الیکشن کمیشن کی کیا وقت رہ گئی ہے ،کیا یہ سارے ادارے حکومت کے آلہ کار بن چکے ہیں ،یہ سارا عمل بد نیتی پر مبنی تھا ، لیکن ہم پی ڈی ایم کی حکو مت کوبھاگنے نہیں دیں گے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی تیاری کو مزید تیز کر یں گے ۔