بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوہر کیجانب سے بیوی سے بدلہ لینے کی وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا

بیوی کو ڈسپلن سکھانے کے لئے شوہر کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کی وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ’بیوی سے بدلہ لینے کا سیاحتی طریقہ‘ کے نام سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں میاں بیوی کو کیبل کار پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں شوہر بیوی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے کہ اگر آئندہ تنگ کیا تو کیبل کار میں موجود حفاظتی دستہ کھول دے گا، جس پر اس کی بیوی آئندہ کبھی تنگ نہ کرنے کا عہد کرتی ہے۔

تاہم اب اس ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا اور اس ویڈیو کا پارٹ 2 سامنے آگیا۔

ویڈیو کے پارٹ 2 میں اُسی جوڑے کو ایک کمرے میں دیکھا جاسکتا ہے، جہاں شوہر پُرسکون ماحول میں موبائل میں مشغول ہوتا ہے اتنے میں اس کی بیوی گرم استری لے کرآتی ہے اور کیبل کار والی حرکت پر سوال جواب کرتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وہ بھی اپنے شوہر کو ڈراتی دھمکاتی ہے کہ آئندہ پھر کبھی ایسا مذاق کیا تو گرم استری سے جلا دے گی۔

ان دونوں ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد اس کا پارٹ 3 بھی منظر عام پر آتا ہے جس میں ایک بار پھر اسی جوڑے کو کیبل کار میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس بار منظر کچھ مختلف ہے، اب کی بار بیوی اپنے شوہر کو دھمکیاں دے رہی ہوتی ہے کہ اگر شاپنگ نہیں کروائی تو کیبل کار کا حفاظتی دستہ کھول دے گی۔

یہ ویڈیوز حقیقتاً ڈرانے دھمکانے کے لئے نہیں بلکہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی تھیں۔

ثمنان احمد نامی ٹک ٹاکر نے سستی شہر ت حاصل کرنے کی خاطر یہ ویڈیوز اپنے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھیں، جہاں سے یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور معاملے نے اس وقت طول پکڑا جب مذکورہ ویڈیو پاکستان ٹورزم نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کی گئی۔