سرینگر(ممتازنیوز)سرینگر مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماءمحمد یاسین بٹ کے چیچا حاجی غلام قادر کاتعزیتی ریفرنس گذشتہ روزسرینگر میں منعقد ہوا،جس میں حریت رہنمائوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ا ور تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اورمرحوم کے درجات بلندی اور مغفرت کی دعاءکی گئی جبکہ لواحقین کے لئے تعزیت کی گئی ،تعزیتی ریفرنس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کئی رہنماوں نے بھی شرکت کی جن میں فاروق احمد توحیدی (مسلم لیگ)عبدالرشید لون (ماس موومنٹ)،سجاد احمد گل (صدرٹریڈ یونین )مفتی مدثر(کارروان ختم نبوت)فیروز احمد،محمد روف خان ، لبریشن فرنٹ کے رہنماوںفہیم بخاری ،پروفیسر جاوید، عبدالرشید مغلو،بشتیر بویا،چیرمین بزم توحید رحمت،محمدیاسین بٹ، ظہور احمد بٹ اور دیگر رہنماءشامل تھے۔واضح رہے کہ محمد یاسین بٹ کے چیچا گذشتہ دنوں انتقال کرگئے تھے وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن نے بھی محمد یاسین بٹ ے ان کے چیچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ،،فریدہ بہن جی نے مرحوم کے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعاءکی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندفرمائے اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کے ہمت اورحوصلہ عطاءکرے ۔
سینئر رہنماءجے کے ایل ایف کے چیچا حاجی غلام قادر کاتعزیتی ریفرنس،حریت رہنماو ں اور لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت









