بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہلڑ بازی کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما صلاح الدین بپی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریس کورس پارک میں  ونٹر فیسٹیول کے دوران ہلڑ بازی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما صلاح الدین بپی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ لاہو رنے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق  صلاح الدین کو تھانہ ریس کورس میں جلسے میں نعرے لگانے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا ، صلاح الدین بپی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ صلاح الدین بپی کو گھڑی چوڑ کا نعرہ لگانے پر انتقامی کارروائی کے طور پر گرفتار کیا گیا  تھا۔