بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرفراز کی ٹوئٹ پر طنزیہ کمنٹ پر کرکٹر کی اہلیہ نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ٹوئٹ پر  وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی اہلیہ نے جواب دیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر سرفراز احمد نے  بیٹر بین ڈکٹ کی بیٹنگ کی تعریف کی اور  کہا ‘ڈکی بھائی آپ نے شاندار کھیل پیش کیا’۔

سرفراز کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے لکھا ‘شکریہ میرے مداح، آپ جو کوئی بھی ہیں’۔

سعد الرحمٰن کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب سرفراز کی اہلیہ خوش بخت بھی میدان میں آگئیں۔

انہوں نے یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ میں اس قسم کے سستی شہرت والے بلاگرز سے تھک چکی ہوں، ان کی یہ ٹوئٹ بیوقوفانہ حرکت تھی، انہیں شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہے ہیں جو کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔