کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔
کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی گئی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے۔
پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔









