کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس کے ایک کلاس میں تمام کی تمام طالبات نوعمر کنواری مائیں ہیں جن کی عمریں 14سے 19کے درمیان ہیں۔ ان کی اکثریت ہسپانوی نژاد ہے۔
ایک طالبہ ہیلن کو اپنے حاملہ ہونے کا پندرہویں سالگرہ پر انکشاف ہوا۔ ان کے نوعمر بچّوں کی نگہداشت کے ذریعہ اسکول کی مرکزی عمارت ہی میں ’’ڈے کیئر سنٹر‘‘ کھولا گیا ہے۔
ٹیکساس کے لنکن پارک ہائی اسکول میں 2005ء سے کنواری مائوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ جہاں ہر اطراف کی 95فیصد آبادی کا تعلق ہسپانوی نسل سے ہے۔ یہ لوگ میکسیکن نژاد اور کم آمدنی والے طبقے سے ہیں۔









